ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلوراور میسور یونیورسٹیزکیلئے ایک ماہ میں وائس چانسلرز نامزد کئے جائیں گے

بنگلوراور میسور یونیورسٹیزکیلئے ایک ماہ میں وائس چانسلرز نامزد کئے جائیں گے

Mon, 06 Feb 2017 11:27:34    S.O. News Service

14اپریل کو امبیڈکر اسکول آف ایکنامکس کی عمارت کا سنگ بنیاد۔ وائس چانسلر تمے گوڈاکی تہنیتی جلسہ سے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کااعلان

بنگلورو۔5فروری( ایس او نیوز)ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم بسوراج رایا ریڈی نے کہا کہ ایک ماہ کلے اندر میسور اور بنگلور یونیورسٹیز کیلئے دونئے وائس چانسلرز کاانتخاب کرلیا جائے گا ۔ میسور یونیورسٹی کے وائس چانسلر سبکدوش ہونے کی وجہ سے یہ عہدہ خالی ہے اور بنگلور یونیورسٹی کے وائس چانسلر بی ۔ تمے گوڈا بھی 6فروری کو اپنی ملازمت سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ اس لئے دونوں یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو منتخب کرنے کیلئے ریسرچ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ کمیٹی کی سفارش پر ناموں کا قطعی فیصلہ کیا جائے گا ۔بنگلوریونیورسٹی کے گنان بھارتی کیمپس میں نئی عمارتوں کا افتتاح اور سبکدوش ہورہے وائس چانسلر پر وفیسر بی ۔ تمے گوڈا اور انکی اہلیہ کیلئے تہنیتی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے کہا کہ یونیورسٹی کے گنان بھارتی کیمپس میں 14؍اپریل کو ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر اسکول آف ایکنامکس کی عمارت کے سنگِ بنیاد کی تقریب منعقد کی جائے گی ۔ اس کیلئے کیمپس احاطے میں 43ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے ۔ اس عمارت کے تعمیراتی کاموں کیلئے 107کروڑ روپئے کافنڈ جاری کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی حدود میں جملہ 700کالیجس ہیں انکالجوں کی تعداد میں اضافہ کو مد نظر رکھ کر اور اسمبلی حلقوں کی حدود بندی کو دیکھ کر بنگلور یونیورسٹی کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیربرائے اعلیٰ تعلیم نے بتایا کہ تینوں یونیورسٹیز کو بنگلور سنٹرل بنگلور نارتھ اور بنگلور یونیورسٹی کے نام دےئے گئے ہیں ۔ ان یونیورسٹیز کیلئے بنیادی سہولیات ، ملازمین کی تقرری کا کام جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹیز کیلئے صرف عمارتیں رہنا کافی نہیں ہے ۔اس کیلئے تدریسی عملہ اور ریسرچ و تحقیقات کرنے کیلئے سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔قبل ازیں وزیر موصوف نے گیاں بھارتی کیمپس میں جدید سوئمنگ پول سمیت 11نئے اور تجدید شدہ عمارتوں کا افتتاح کیا ۔مرکزی وزیر ڈی سدانند گوڈا نے بنگلور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر بی ۔ تمے گوڈا کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جب سے تمے گوڈا وائس چانسلر بنے ہیں اس یونیورسٹی اور اپنے اوپر کسی بھی طرح کا بد نما داغ لگنے کا موقع نہیں دیا ۔ ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کرنے والے تمے گوڈا جیسے وائس چانسلر ہوں تو کسی بھی حکومت کو ڈرنے کا موقع نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمے گوڈا نے یونیورسٹی کی ترقی اور اس کی بہبودی کیلئے دن رات محنت کی ہے اور گزشتہ چار برسوں کے دوران بنگلور یونیورسٹی کو نئی شکل دی ہے ۔ اور انتظامیہ میں سیاسی مداخلت کاموقع نہیں دیا ۔اس موقع پر بنگلور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر بی تمے گوڈا نے وائس چانسلر کے طور پر اپنے چار سال کی میعاد کے دوران انجام دےئے سرگرمیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالا تھا ان کے سامنے کئی چیلنجز تھے ۔ انہوں نے طلباء کے مستقبل اور یونیورسٹی کی ترقی کیلئے کئی ٹھوس اقدامات کئے تھے اور وہ چار سالہ میعاد کے دوران کسی کے دباؤ میںآئے بغیر اپنی ذمہ داری فریضہ سمجھ کر نبھائی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی ایمانداری سے کام کرتے ہوئے یونیورسٹی کو ’’نیاک ‘‘ ادارے کی فہرست میں ایسے درجہ کا مقام دلایا ہے ۔ آنے والے وائس چانسلر کو چاہئے کہ وہ اپنی جدوجہد سے یونیورسٹی کو اے پلس کا درجہ دلائیں اس کیلئے یونیورسٹی کے تمام عملہ کو متحدہ طور پر جذبہ کیساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم بسواراج رایا ریڈی نے کہا کہ اگلے ماہ شعبہ معاشیات کے زیراہتمام ایک کارگاہ انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس کیلئے ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) کے سابق گورنر رگھو رام راجن ، سابق وزیر اعظم ڈاکٹرمن موہن سنگھ اورماہر معاشیات امرتیا سین میں سے کسی ایک کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا جائے گا ۔بنگلور نارتھ یونیورسٹی کے اسپیشل افسر پروفیسر پی ڈی ۔ کمپا راجو نے بتایا کہ اگلے تعلیمی سال سے یونیورسٹی اپنا کام وکاج شروع کردے گی ۔ یونیورسٹی کیلئے لوگو اور سلوگن تیار کرکے یونیورسٹی کو پیش کرنے کیلئے انہوں نے عوام سے گرزارش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلورنارتھ یونیورسٹی میں کولار ضلع ، چکبالاپور ضلع ،بنگلور ضلع کے کے آر پورم ، پلکیشی نگر،سروگنا نگر، سرسی وی راجن نگر، مہادیو پورہ اسمبلی حلقہ اور بنگلور دیہی ضلع کے دیونہلی ، ڈوڈا بالاپور اور ہسکوٹے حلقہ کے ماہرین تعلیم ، آر ٹس ،موسیقی ، ثقافت، ماحولیات ، سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے ماہرین یونیورسٹی کیلئے ایک بہتر لوگو اور سلوگن کو 10مارچ تک پیش کرنے کی گزارش کی ہے اور بہتر لوگو اور سلوگن دینے والے شخص کو نقد انعام کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ لوگو اورسلوگن سنٹرل کالج احاطے میں موجود یونیورسٹی کے دفتر میں پہنچائیں ۔ تقریب میں رکن کونسل ایچ ایم ریونا ،رجسٹرار( انتظامیہ) پروفیسر کے ۔ننگے گوڈا رجسٹرار ( ریوالیوشن) پروفیسر شنکر ریڈی سمیت دیگرپروفیسر ز موجو دتھے۔


Share: